Advertisements
مسجد نبوی اور مسجد حرام میں سیلفی لینے پر پابندی عائد۔ 65

مسجد نبوی اور مسجد حرام میں سیلفی لینے پر پابندی عائد۔

جے کے نیوز ٹاکس: (مکہ مکرمہ)۔

  سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مقدس مقامات کے تقدس کے خیال کے مطابق آئندہ یہاں کسی کو بھی سیلفی، ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کے طرف سے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق آئندہ مسجد بنوی اور مسجد حرام کے احاطے میں کسی قسم کی سیلفی، تصویر یا ویڈیوز بناے پر مکمل پابندی ہے ، ان مقامات پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کے خلافف موقع پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والوں کے کیمرے اور موبائل فون ضبط کر لیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے یہ اقدام مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کئے جانے کے پیش نظر لیا گیا ہے جہاں آنے والے مختلف ممالک کے زائرین اور حجاج اپنا ذیادہ وقت سیلفیوں اور ویڈیوز بنانے میں ضائع کرتے ہیں جس سے ان کی اپنی اور دوسروں کی عبادت میں خلل پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکام کی طرف سے مقدس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر 2017 میں بھی پابندی عائد کی گئی تھی جب ایک اسرائیلی شخص مسجد حرام کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جس نے بعد ازاں ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں