Advertisements
If India does not have the money, then we should sell our house and provide treatment to Yasin Malik. Yasin Malik's mother and sister press conference 589

بھارت کے پاس اگر پیسے نہیں ہیں تو ہمارا گھر بیچ کر یاسین ملک کو علاج کی سہولت دی جائے۔ یاسین ملک کی والدہ اور بہن کی پرس کانفرنس۔

سرینگر: جموں کشمیر نیوز ٹاکس۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین اور کشمیر کے معروف  آذادی پسند رہنما یاسین ملک کی والدہ اور بہن کی ان کے علاج یا رہائی کے لئے  پریس کانفرنس۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کی بہن کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں ہمارے بھائی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے بھائی کا کوئی جرم ہے تو اسے سزا دو لیکن اس کے ساتھ انسانی سلوک کیا جائے اسے جسمانی طور پر اتنا ٹارچر کیا گیا ہے کہ اب وہ ادویات کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا لیکن تہاڑ جیل میں اسے فرش پر لٹایا جاتا ہے اور اس کے سر پر ہائی پاور کی لائٹ ہر وقت جلا کے رکھی جاتی ہے تاکہ وہ سو نہ سکے۔

یاسین ملک کی بہن کا کہنا تھا کہ ہم ہر گز یہ اپیل نہیں کر رہے کہ اسے رہا کیا جائے لیکن اتنا ضرور کیا جائے کہ اسے علاج اور صحت کی سہولت مہیا کی جائے اگر بھارتی حکومت کے کے پاس اس کے علاج کے پیسے نہیں ہیں تو ہمارا گھر بیچ کر اس کا علاج کروایا جائے۔

ان کا کہناتھا کہ یا تو یاسین ملک کو علاج کی سہولت مہیا کی جائے یا پھر ان کو رہا کیا جائے تاکہ ان کا علاج کروا سکیں ۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا اس ویڈیو میں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں