Advertisements
213

رینٹ اے کار کے نام پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ , لاہور کے 2بھائی 100سے زائد گاڑیاں لے کر غائب۔

لاہور  جموں کشمیر نیوز ٹاکس ۔

لاہور میں  تاریخی فراڈ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دو بھائی لاہور سےتقریبا 100 گاڑیاں لے کر غائب ہو گئے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے اس بات پر تب غور کیا گیا جب ایک ہی مقدمے میں ایک ہی شخص کے خلاف 100 لوگوں نے مقدمات درج کروائے ۔

لاہور کے علاقہ چوہنگ کے پولیس اسٹیشن میں لوگوں نے مقدمات درج کروانے شروع کیئے جس کے بعد پولیس نے اس بات پر غور کیا ۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کے ہمیں اتنی شکایات موصول ہوئیں کے ہمیں ایک مرتبہ فرنٹ ڈسک ہی بند کرنا پڑا  دونوں بھائیوں کے طریقہ واردات کے بارے میں بتایا گیا کے انہوں نے جعلی رینٹ کار کا دفتر بنایا تھا مختلف لوگوں سے رینٹ کار کے نام پر گاڑیاں لیتے تھے اور بعد میں جعلی کاغذات بنا کر گاڑیاں بیچ دیتے تھے ۔

پولیس کے مطابق ایسا فراڈ اس سے قبل لاہور کی تاریخ میں ہوتے نہیں دیکھا کے ایک ہی فرد کے خلاد ایک ہی وقت میں اتنے مقدمات درج کروائۓ گئے ہوں ۔

پولیس کا کہنا ہے کے کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں