Advertisements
مسجد نبوی اور مسجد حرام میں سیلفی لینے پر پابندی عائد۔ 80

بریکنگ نیوز : مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں سلفی لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

مکہ مکرمہ ۔

مقدس مقامات کے تقدس کو یقینی بنانے کے لئے آئندہ مسجد الحرام میں تصاویر اور ویڈیو بنانے پر باضابطہ پابندی عائد کر دی گئی ہے  خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اہم اعلان کرتے ہوئے مقدس مقامات پر سیلفی بنانے پر پابندی عائد کر دی ۔

اعلامیہ جاری کر دیا گیا مسجد نبوی کے احاطے میں کسی بھی قسم کی تصاویر اور ویڈیو بنانے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

سیکورٹی اہلکار کو سعودی حکومت کی طرف سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کے تصاویر اور ویڈیو بنانے والوں کے خلاف موقع پر ہی کاروائی کی جائے ۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون اور کیمرے ضبط کر لئے گئے ۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کے مقدس مقامات کے تقدس کو برقرار رکھنے لئے یہ فیصلہ کیا گیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں