Advertisements
بھارت میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے طلباء کے مقدمے کی پیروی کرنے والے وکیل پر حملہ 143

پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے تین کشمیری طلباء بھارتی ریاست کرناٹک میں گرفتار

بھارتی ریاست کرناٹک میں زیرتعلیم تین کشمیری طلباءکے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

بنگلورو 17 فروری (جے کے نیوز ٹاکس)  بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع حوبالی میں ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین کشمیری طلباءکو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے اور سوشل میڈیا پراس کی ویڈیو پوسٹ کرنے پربغاوت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق طلباءکشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ کارروائی کالج انتظامیہ کی شکایت پر کی گئی ہے۔حوبالی دھارواڈکے پولیس کمشنر آر دلیپ نے بتایاکہ ہمیں اطلاع ملی کہ کے ایل ای انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم تین کشمیری طلباءنے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ہے اور انہوں نے اس کی ویڈیو بنائی جو وائرل ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم فوری طور پر موقع پر گئی اور انہیں گرفتار کرلیا ۔

بجرنگ دل کے کارکنوں سمیت دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد کالج کے سامنے جمع ہوگئے اوران تینوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔ جب طلباءکو پولیس اسٹیشن لے جایا جارہا تھا تو ایک کارکن نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ طلباءکے خلاف بغاوت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر اثر انداز ہونے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں