Advertisements
حکومت نے عورت مارچ کے انعقاد کی اجازت دے دی۔ 124

حکومت نے عورت مارچ کے انعقاد کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ( جے کے نیوز ٹاکس )

حکومت پاکستان نے عورت مارچ کی مشروط اجازت دیدی ۔ مارچ کے شرکا کو غیر اخلاقی سلوگن ، غیر مناسب بینر ز، اور لاؤڈ سپیکر کی اجازت نہیں ہو گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عورت مارچ کے انعقاد کے لئے این او سی جاری کر دیا ۔ جاری این او سی میں کہا گیا کے  شرکا کو غیر اخلاقی سلوگن ، غیر مناسب بینر ز، اور لاؤڈ سپیکر کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عورت مارچ روکنے کی درخواست مسترد کر دی ۔

تحریری حکم نامے میں جاری کیا گیا کے عورت مارچ کے خلاف دونوں درخواستیں میرٹ پر نہیں ہیں اور عورت مارچ مارچ کی قانون کے مطابق پابندی نہیں عائد کی جا سکتی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں