Advertisements
پاکستان انقلابی پارٹی اسلام آباد میں  عورت مارچ پر حملے کی مذمت کرتی ہے :  مشتاق چوہدری ۔ 98

پاکستان انقلابی پارٹی اسلام آباد میں  عورت مارچ پر حملے کی مذمت کرتی ہے :  مشتاق چوہدری ۔

لاہور (جے کے نیوز ٹاکس )

پاکستان انقلابی پارٹی کا لاہور عورت مارچ کے بعد محتلف شہروں میں مارچ کے حوالے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی کے تمام یونٹس کا عورت مارچ میں شرکت کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس سے حطاب کرتے ہوئے پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی آرگنائزر مشتاق چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں عورت مارچ پر چند شرپسندوں کی طرف حملہ کرنا آئین.کے آرٹیکل 16 ،آرٹیکل 19، کی حلاف ورزی ہے۔

کیونکہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو اجتماع کی آزادی دیتا ہے اور ہر پاکستانی شہری کو تقریر کا حق دیتاہے ، نا تو آئینی حق ریاست لے سکتی ہے نا کوئی کوئی گروپ ۔ پاکستان انقلابی پارٹی اسلام آباد میں عورت مارچ پر شرپسندوں کی طرف سے حملے کی پھر پور مذمت کرتی اور ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان شرپسند عناصر کے خلاف آئین کے خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا جائے اور قرارواقعی سزا دی جائے ۔

اس اجلاس سے مشتاق چوہدری کے علاوہ مرکزی سیکرٹری صابرعلی حیدر ، رشید مصباح ، فہیم عامر عادل محمود ڈاکٹر سجاد مجاہد طوری اور دیگر نے بھی حطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں