Advertisements
ملائیشین مشاورتی کونسل کی بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور کشمیرمیں غیر انسانی لاک ڈاﺅن کی مذمت۔  232

ملائیشین مشاورتی کونسل کی بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور کشمیرمیں غیر انسانی لاک ڈاﺅن کی مذمت۔ 

کوالالمپور10مارچ ( جے کے نیوز ٹاکس)
کوالالمپور میں قائم غیر سرکاری تنظیم ملائیشین مشاورتی کونسل نے بھارت میں مسلمانوں کے حالیہ قتل عام اور مقبوضہ کشمیرمیں جاری غیر انسانی لاک ڈاﺅن پر شدید غم و غصہ اور سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد عظمی عبدالحمید کی سربراہی میں مشاورتی کونسل نے کوالالمپور سے جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت سے نئی دلی میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام اور انکی املاک کو تباہ اور مساجد کو نذر آتش کرنے میں ملوث انتہا پسند ہندوﺅں کے خلاف فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
مشاورتی کونسل نے مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ رکھنے پر بھارتی میڈیا اور پولیس کے کردار اوراپنے نفرت پر مبنی تقسیم اور ظلم و جبر کے ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے حکومت کے ساتھ ساز باز کی بھی مذمت کی ۔
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ بھارتی حکومت نے غیر منصفانہ پالیسیوں ، قوانین اور اقدامات کے ذریعے دانستہ طورپر ایک مذہب کے ماننے والوںکو نشانہ بنایا اور اس سے بھارت میں سیاست ،معاشرت اور معیشت بے قابو ہوجائے گی۔
مشاورتی کونسل نے ملائیشیا میں مذہبی رہنماؤں ، سیاست دانوں ، اسکالرز اور سماجی کارکنوں کے علاوہ تمام مسلمانوں ،ہندووں اور دیگر عقائد کے ماننے والوں پر زوردیا کہ وہ مل کر بھارت سے تشدد رکوانے اور ہندو بلوائیوں کا نشانہ بننے والے بے گناہ لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ۔
ایشیا کی علماءاسمبلی کے سیکرٹریٹ ، مسجد الاقصی کے دفاع کیلئے عالمی مسجد اتحاد ، مسلم یوتھ موومنٹ آف ملائیشیا، ملائیشین اسکالرز ایسوسی ایشن ، عالمی امن مشن ، ملائیشین پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن ، ملائیشین اخوان المسلمین ایسوسی ایشن ، جماعی پیرک ، سٹیزن انٹرنیشنل ، آئی ریچ ملائیشیاءاور دیگر تنظیموںنے اس بیان کی توثیق کی ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں