Advertisements
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نافذ کردہ فوجی محاصرے اور لاک ڈاﺅن کے آٹھ ماہ مکمل 91

مقبوضہ کشمیر : لداخ میں تعینات بھارتی فوجی کوروناکا شکار ، خطے میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ۔

سرینگر (جے کے نیوز ٹاکس )

مقبوضہ کشمیر میں لداخ خطے میں تعینات ایک بھارتی فوجی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج کے سینئر ذرائع نے میڈیا کو تصدیق کی کہ لداخ اسکاؤٹس کے ایک لانس نائک میں-19 COVID کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ فوجی کا والد زیارت کے لئے ایران گیا تھا اور وہ 27 فروری کو واپس آیا تھا۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ فوجی کے والد کو 29 فروری سے لداخ ہارٹ فاو ¿نڈیشن میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور 6 مارچ کو اس کا -19 COVID کاٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اسے ایس این ایم (سونم نوربو میموریل) ہسپتال میں الگ تھلگ کردیا گیا تھا۔

متاثرہ فوجی 25 فروری سے یکم مارچ تک چھٹی پر تھا اور اس نے2 مارچ کو دوبارہ جوئن کرلیاتھا۔اس کے والد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فوجی کو 7 مارچ کو قرنطینہ میں رکھاگیا تھا اور 16 مارچ کو اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اسے ایس این ایم اسپتال میں الگ تھلگ کردیا گیا۔ اسی اسپتال میں اس کی بہن ، بیوی اور دو بچے بھی قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔
دریں اثناءلداخ میں مزید تین افراد میں جن میں ایک 25 سال اور دو دیگر تقریباً 30 کی عمر کے ہیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے خطے میں ایسے مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
ادھرقابض حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو بہانہ بناکر مقبوضہ علاقے میں غیر ملکی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے اس سلسلے میں احکامات جاری کردیئے ہیں اور سیکرٹری سیاحت ، ڈائریکٹر سیاحت اور ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکمنامے پر عملدرآمد کوفوری طور پر یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں