Advertisements
مسئلہ کشمیر تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے جس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے: چین 105

مسئلہ کشمیر تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے جس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے: چین

بیجنگ (جے کے نیوز ٹاکس )

چین نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیاہے کہ مسئلہ کشمیر تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر مناسب اور پر امن طریقے سے ہونا چاہئے۔

صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے چین کے دو روزہ دورے کے اختتام پر چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق چین کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو پیچیدہ بناتا ہے۔دونوں فریقین نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے چین کو تازہ ترین پیشرفتوں سے جس میں اس کے خدشات ، موقف اور موجودہ مسائل شامل ہیں آگاہ کیا ۔

چین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ چین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے اوراس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کی بنیاد پر مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں