Advertisements
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طر ف سے کورونا وائرس کے پیش نظر مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سروسز کی بحالی پر زور۔ 91

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طر ف سے کورونا وائرس کے پیش نظر مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سروسز کی بحالی پر زور۔

 نئی دہلی (جے کے نیوز ٹاکس )
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر لوگوں کی صحت اور حفاظتی اقدامات سے متعلق معلومات تک رسائی کو یقینی بنانا چاہیے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے آج نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھنے کے باوجود مقبوضہ کشمیرمیں حکام نے حال ہی میں مکمل انٹرنیٹ سروسز پر پابندی مسلسل جاری رکھنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
بعض علاقوں میں سیکورٹی کے نام پر انٹرنیٹ سروس کی معطلی جاری ہے ۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ کورونا وائر س کی وبا کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اورمعلومات تک رسائی پرعائد غیر ضروری پابندیاں لوگوں میں بے چینی مزید بڑھنے کا باعث بنےگی۔
انٹرنیٹ کی مکمل معطلی یا اس کی رفتار کم کرنے سے لوگوں کو اس مشکل وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق معلومات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کا حکام پر اعتماد مزید کم ہوجائے گا۔ 
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار نے بیان میں کہاکہ بھارتی حکومت کو عوامی صحت کے تحفظ اور 4 جی انٹرنیٹ تک رسائی کی بحالی کےلئے عوام کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں