Advertisements
کوالالمپور میں تبلیغی اجتماع 500 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق۔ 134

کوالالمپور میں تبلیغی اجتماع 500 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق۔

ملیشیا کے تبلیغی اجتماع میں 16 ہزار افراد کی شرکت، 500 لوگوں میں کورونا وائرس
 
کوالالمپور(جے کے نیوز ٹاکس)ملیشیائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس کے 673 مثبت کیس پائے گئے۔ ان میں سے پانچ سو افرادنے شہر میں 27 فروری تا 2 مارچ تک کوالالمپور کی سنہری گنبد والی مسجد میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے  اجتماع میں شرکت کی تھی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس میں کئی ہزار افراد دوسرے ممالک سے آئے ہوئے تھے۔مسجد کے باہر عارضی ٹینٹ لگا کر اجتماع میں شرکت کرنے والوں کورکھا گیا تھا۔ حکومت کے علم میں یہ تعداد آتے ہی ملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئیں اور اسکولز بند کردینے کا حکم دیدیا گیا۔

عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی اور مساجد کو دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ متاثرہ اشخاص کو الگ تھلگ رکھا گیاہے جبکہ  تبلیغی اجتماع کا اہتمام کرنے والی تنظیم دی اسلامک مشنری موومنٹ نے اپنی تمام سرگرمیوں کو ملتوی کردیاہے۔ مسجد کے ذمہ داروں اور تبلیغی اجتماع منعقد کرنے والے ذمہ داروں نے اخباری نمائندوں سے با ت کرنے سے انکار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں