Advertisements
اگر یاسین ملک کو کچھ ہو گیا تو ہم تباہ ہو جائیں گے،آزدی پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے دنیا سے اپیل کر دی  ۔  154

اگر یاسین ملک کو کچھ ہو گیا تو ہم تباہ ہو جائیں گے،آزدی پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے دنیا سے اپیل کر دی  ۔ 

اسلام آباد ( جے کے نیوز ٹاکس )

ریاست جموں کشمیر کی آزادی کی علامت ، عظیم لیڈر چیرمین جئموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کو کئی ماہ سے تہاڑ جیل میں قید کر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں ۔

یاسین ملک نے 22 دنوں سے تہاڑ جیل میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور ان کی صحت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

ان کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کے دنیا خاموش ہے میں اپیل کرتی ہوں کے دنیا یاسین ملک پر ہونے والے مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کے یاسین ملک کا جو خط جاری ہوا ہے وہ پڑھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے جس میں انہوں نے اپنی تحریک آزادی کی جدوجہد اور زندگی کی مشکلات کا زکر کیا ہے ۔

یاسین ملک نہ صرف کشمیریوں کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے رول ماڈل ہیں  انہوں نے اپنی  آخری وصیت بھی دنیا کے سامنے رکھ دی ہے کے مرنے کے بعد میرے جسمانی اعضا بھی عطیہ کرتا ہوں اور میری لاش انسانیت کے نام ہے ۔ مزید سنئیے ویڈیو میں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں