Advertisements
بھارتی مقبوضہ کشمیر|طبی عملے کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے: ڈاکٹرز ایسوسی ایشن 68

مقبوضہ کشمیر:نظر بند افرادکے اہلخانہ کا کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے پیاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ۔

سرینگر21مارچ ( جے کے نیوز ٹاکس )
مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طورپر نظر بند افراد کے اہلخانہ سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق نظر بند افراد کے اہلخانہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے اور غیر صحت بخش ماحول کے باعث ان کے پیاروں کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہذا انہیں فوری طور پر رہا کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیس کی ایک جیل میں نظر بند ایک کشمیری نوجوان کی والدہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے وہ اپنے بیٹے کی سلامتی کے حوالے سے سخت تشویش میں مبتلا ہے او ر یہ ایک ماں ہی جانتی ہے کہ بیٹے کی دوری کا دکھ کیا ہوتا ہے ۔

ایک اور نظر بند کشمیری نوجوان کی والدہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث وہ اپنے بیٹے کی سلامتی کے حوالے سے مزید تشویش کا شکار ہو گئی ہے لہذا قابض انتظامیہ انکے دکھ کو سمجھتے ہوئے انکے بیٹے سمیت تمام نظر بند وںکو فوری طو ر پر رہا کرے۔

انسانی حقوق کے کارکن بھی بھارتی حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کورونا کے پیش نظر بند نظر بند کشمیریوں کو انسانی بنیادوں پر جلد ازجلد رہا کرے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ برس پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد حریت رہنماﺅں او رکارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے تھانوں ، جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بند کر دیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں