Advertisements
کرونا وائرس مکمل لاک ڈاون | بھارتی مقبوضہ خطے میں 4765 افراد زیر نگہداشت۔ 206

کرونا وائرس مکمل لاک ڈاون | بھارتی مقبوضہ خطے میں 4765 افراد زیر نگہداشت۔

کورونا وائرس: مکمل لاک ڈاون کو چھ دن
جموں و کشمیر میں 4765 افراد زیر نگہداشت
تاریخی جامع مسجد اجتماعی نمازوں کے لیے بند

سرینگر(جے کے نیوز ٹاکس)کورونا وائرس کے پھیلا وکی روک تھام کو یقینی بنانے کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے روز بھی مکمل لاک ڈان کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث وادی کے طول و عرض میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

لوگوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا بغیر ایمرجنسی کے کسی بھی شخص کو چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔تجارتی مرکز لال چوک کے ساتھ ساتھ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔لوگوں پر نظر رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے ڈرون کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے متاثر افراد کی تعداد 7تک پہنچ گئی ہے جن میں جموں کے 4 اور کشمیر وادی کے 3مثبت کیسز شامل ہیں۔ دو متاثرہ مریضوں میں سے ایک کا تعلق سرینگر کے نٹی پورہ سے بتایا جاتا ہے ۔

مذکورہ شخص 16مارچ کو سعودی عرب سے اسی جہاز میں واپس سرینگر پہنچا تھا جس میں سرینگر ہی کی ایک 67سالہ خاتون بھی سوار تھی جس کا ٹیسٹ 18مارچ کو مثبت آیا تھا۔ مذکورہ خاتون مقبوضہ وادی کی کورونا کی پہلی مریضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مریض کا تعلق سرینگر کے علاقے حیدر پورہ سے ہے ۔ 65سالہ یہ شخص نئی دلی سے سرینگر لوٹا تھااور وہ وہاں تبلیغی دورے پر تھا ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب تک 4765 ایسے افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جو یا تو بیرون ممالک سے واپس آئے ہیں یا مشتبہ افراد کے رابطے میں آئے ہیں۔  2928 افراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔گزشتہ روز سامنے آنے والے کیسز میں سے دو کا تعلق دارالحکومت سرینگر اور تیسرے کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر کے نواحی شہر کے علاقے نوہٹہ میں واقع 625 برس قدیم تاریخی جامع مسجد کا انتظام و انصرام چلانے والی انجمن اوقاف نے کورونا وائرس کے پھیلا کے خطرات کے پیش نظر فی الحال جامع مسجد میں تمام اجتماعی نمازیں موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے۔انجمن اوقاف کی سربراہی گھر میں مسلسل نظر بند میر واعظ مولوی عمر فاروق کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں