Advertisements
بی جے پی کاعمر عبدللہ کی رہائی کا خیرمقدم 239

بی جے پی کاعمر عبدللہ کی رہائی کا خیرمقدم | محبوبہ مفتی کی رہائی بھی جلد متوقع

سرینگر(جے کے نیوز ٹاکس)صوفی یوسف نے لیفٹننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔بی جے پی کے نائب ریاستی صدر صوفی یوسف نے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم کیاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عمر عبداللہ کو رہا کرنے کا فیصلہ ایک خوش آئند قدم ہے جو واقعی میں قابل ستائش ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بی جے پی نے عمر عبدللہ کی رہائی کا خیرمقدم کیا۔صوفی نے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سیاسی قیدیوں خاص طور پرسابقہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی رہائی کو بھی جلد سے جلد یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست سے باہر قید افراد کو یا تو رہا کیا جائے یا پھر ریاست کے جیلوں میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس سلسلہ میں جلد فیصلہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں