Advertisements
حریت فورم کامہلک وبا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر تمام سیاسی قیدیوں اور نظر بندوں کو رہا کرنے کا مطالبہ 352

حریت فورم کامہلک وبا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر تمام سیاسی قیدیوں اور نظر بندوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

سرینگر 31 مارچ (جے کے نیوز ٹاکس) مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمرفاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے مہلک وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر جموں وکشمیر کے تمام سیاسی نظر بندوں کو بلا امتیاز رہا کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری اےک بیان میں مطالبہ کیاکہ جموں کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کوفوری طورپر رہا کیا جائے تاکہ ان کی صحت و سلامتی کے حوالے سے ذہنی اضطراب اور بے چینی میں مبتلا ان کے عزیز و اقارب اور لواحقین کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

ترجمان نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ عظیم انسانی قدروں کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں کشمیر کے تمام نظربندوں کی رہائی ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی گرفت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود کو اورسماج کواس مہلک اور متعدی وبا سے بچانے کیلئے طبی ماہرین کی آراءاور مشوروں پر سختی سے عمل کریں اورہر صورت میں اپنے گھروں میں قیام کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ اس کٹھن آزمائش کا عزم و حوصلے اور ہمت و استقلال کے ساتھ مقابلہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں