Advertisements
202

گھر میں ابھی راشن موجود ہے گزارا ہو جائے گا مستحق خاتون کا راشن لینے سے انکار ۔

لاہور ( جے کے نیوز ٹاکس )

مستحق خاتون کا راشن لینے سے انکار گھر میں ابھی 15 دن کا راشن موجود ہے راشن کسی دیہاڑی دار مزدور کو دیا جائے کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ 

حکومت سے پہلے ہی مخیر حضرات میدان میں آگئے پاکستان قوم کا خیرات دینے  میں کوئی ثانی نہیں جب آزاد کشمیر میں 2005 میں زلزلہ آیا تو پاکستانی قوم نے جس جوش و جذبے کے ساتھ کشمیری قوم کی امداد کی وہ قابل ستائش تھی ۔

انتہائی مشکل حالات میں پاکستانی قوم نے ہمیشہ قوم بن کر ثابت کیا

تفصیلات کے مطابق چند مخیر حضرات راشن تقسیم کر رہے تھے تو ایک مستحق خاتون نے راشن لینے سے انکار کر دیا کے میرا ابھی گزارا چل جائے گا 15 دن کا راشن موجود ہے ۔

مستحق خاتون کا یہ عمل قابل ستائش ہے وہ لوگ جو زیادہ راشن جمع کر رہے ہیں وہ بھی اس خاتون کے نقش قدم پر چلیں تا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں تک راشن آسانی سے پہنچ سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں