Advertisements
حریت رہنماﺅں اور تنظیموں کا کولگام میں شہید ہونے والے چار نوجوانوں کوشاندار خراج عقیدت 290

حریت رہنماﺅں اور تنظیموں کا کولگام میں شہید ہونے والے چار نوجوانوں کوشاندار خراج عقیدت

سرینگر 05 اپریل(جے کے نیوز ٹاکس)مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماﺅں اورتنظیموں نے گزشتہ روز ضلع کولگام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہیدہونے والے چارنوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

تفصیلات  کے مطابق جموں وکشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین عمر عادل ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر میں بے تحاشا خون بہایاجا رہا ہے اور ہم ہر روز اپنے نوجوانوں کی میتیں اپنے کندھوں پر اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا شاید ہی کوئی ایسا علاقہ ہے جو بے گناہوں کے خون سے سرخ نہ ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان تنازعہ کشمیرحل نہ ہونے کی وجہ سے شہید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے تنازعہ کو سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا۔عمرعادل نے کہاکہ خطے میں مزید خونریزی اور تباہی کو روکنے کا واحد راستہ بامعنی اورمسلسل مذاکرات ہیں۔انہوںنے کہا کہ کشمیری نوجوان اپنے سیاسی اور پیدائشی حقوق کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان بے شمارقربانیوں کے مقروض ہیں اور یہ ہماری اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے کہ ہم اجتماعی اور انفرادی طورپر ان قربانیوں کی حفاظت کریں۔عمر عادل ڈار نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لئے آگے آئیں۔
جموں وکشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی محمد عمران نے ایک بیان میں شہیدنوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے لڑنے میں مصروف ہے اور مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیںآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے ڈومیسائل کانیا قانون متعارف کروارہی ہے۔
 اسلامی تنظیم آزادی کے ترجمان نے ایک بیان میں کولگام کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سرزمین شہدا کے لہو سے سرخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لہوکے نتیجے میں باالآ خرمقبوضہ جموں و کشمیر میںآزادی کاسورج طلوع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں