Advertisements
باغ فحش ویڈیو سکینڈل میں ملوث جنسی درندہ ضمیر بخاری گرفتار 788

باغ فحش ویڈیو سکینڈل میں ملوث جماعت الدعوہ سے تعلق رکھنے والا جنسی درندہ ضمیر بخاری گرفتار

.
باغ ( جے کے نیوز ٹاکس )

فحش ویڈیو سکینڈل میں ملوث المحافذ فاؤنڈیشن پاکستان کا چیئرمین ضمیر بخاری گرفتار کر لیا گیا. واضح رہے اس جنسی درندے کی گزشتہ روز ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں یہ خواتین کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دکھائی دے رہا تھا.
کالعدم جہادی تنظیم جماعت الدعوہ کا سابق عہدیدار ضمیر بخاری آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں المحافذ فاؤنڈیشن پاکستان کا چیئرمین ہے اور وہاں پر اس نے تھیلیسمیا کے مریضوں کیلئے ایک بلڈ بینک بھی قائم کر رکھا ہے جس کی آڑ میں یہ خواتین کو بلیک میل کر کے ان کا جنسی استحصال کرنے کے علاوہ دیگر مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا. . اس بلڈ بینک کیلئے حکومتی اور فلاحی اداروں سے امداد کے علاوہ عوام سے ماہانہ لاکھوں روپے چندہ جمع کیا جاتا ہے.
مذہبی اور فلاحی کاموں کے لبادے میں یہ شخص کافی عرصہ سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا اور خود کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا اہلکار بھی ظاہر کرتا تھا تاہم بااثر افراد اور خفیہ ایجنسیوں سے قریبی تعلق کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی. اب جنسی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا اور عوامی دباؤ کے باعث پولیس اور انتظامیہ نے اسے گرفتار کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں