Advertisements
78

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی دہشت گردی جاری، 3 نوجوان شہید ۔

مقبوضہ کشمیر (جے کے نیوز ٹاکس )

رمضان المبارک میں بھی مودی مسلم کش اقدامات سے باز نہ آیا ضلع کو لگام کے علاقے میں 3 نوجوانون کو شہید کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق 28 اپریل کو قابض فورسز نے ضلع کولگام کے علاقے قاضی گند کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا ایک ہفتے میں قابض فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ۔

جبکہ درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا واضح رہے 5 اگست 2019 کے بعد بھارت نے ہزاروں سیاسی متحرک نوجوانوں کو حراست میں لے رکھا ہے 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی ان کے والدین اپنے بچوں کی راہ دیکھ رہے ہیں اور شدید دباو کے باعث ذہنی امراض کا شکار ہو چکے ہیں ۔

اس وقت پوری دنیا کو کرونا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے بھارتی جیلوں میں قید کئی نوجوان کرونا کا شکار ہو چکے ہیں ان کے والدین کا کہنا ہے کے ہمارے بچوں کو رہا کیا جائے جیلوں میں قید نوجوانوں کو کوئی میڈیسن وغیرہ بھی نہیں دی جا رہی ان کے والدین شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں