Advertisements
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پھنسے کشمیری طلباء شدید مشکلات کا شکار 215

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پھنسے کشمیری طلباء شدید مشکلات کا شکار

بھوپال29 اپریل (جے کے نیوز ٹاکس) بھارت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذکئے گئے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پھنسے کشمیری طلباءشدید مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم بی بی ایس سمیت مختلف اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طلباءنے مدھیہ پردیش حکومت اورجموں کشمیرکی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں اپنے گھروں تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ وبائی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔طلباءکا کہنا ہے کہ وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد انہوں نے اپنے گھروں کوجانے کے لئے مختلف ہوائی کمپنیوں سے ٹکٹیں حاصل کی تھی تا ہم ابھی تک ان کمپنیوں نے رقوم بھی واپس نہیں کیں ۔

ریاست کے دارالحکومت بھوپال میں پھنسے تین سو کے قریب کشمیری طلبا نے کہاکہ انہیں سخت ترین مشکلات کاسامناہے کیونکہ جن میڈیکل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں وہ زیرتعلیم ہیں ان کے ہوسٹل بند کردیئے گئے ہیں اورکشمیرطلباءوطلبات کواپنے کھانے پینے اورادویات کاخودانتظام کرناپڑتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اب ان کے پاس خرچ کرنے کے لیے پیسے بھی نہیں ہیں اور وہ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرانتظامیہ اورمدھیہ پردیش کی حکوت سے کئی بار اپیل کی کہ انہیں اپنے گھروں کوپہنچنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں