Advertisements
142

کرونا مریضوں کا علاج کرنے والی امریکی خاتون ڈاکٹر نے مایوس ہو کر خودکشی کر لی ۔

نیو یارک (جے کے نیوز ٹاکس )

دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے اس قدر  خوف و ہراس پھیل چکا ہے  کے لوگ ذہنی دباو کا شکار ہو چکے ہیں اس مہلک ترین وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز بھی مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اور ڈاکٹر بھی مریضوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو دیکھ دیکھ کر شدید ذہنی دباو کا شکار ہو چکے ہیں ۔

دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں ڈاکٹرز اور نرسز بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں اس کے باوجود وہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ۔

امریکہ میں کرونا کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں ۔

نیویارک کے ایک ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر نے مایوس ہو کر خودکشی کر لی ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کے وہ کرونا سے شدید ذہنی دباو کا شکار تھی کرونا کے مریضوں کی جان بچاتے بچاتے ڈاکٹر اپنی جان سے بھی ہاتھ دو بیٹھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں