Advertisements
184

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کر دئیے ۔

سرینگر (جے کے نیوز ٹاکس )

بھارت نے نافذ نئے قانون کے تحت 3لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کر دئیے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے غیر مقامی  لوگوں کو ڈومیسائل جاری کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ڈومیسائل جاری کئے جانے والوں میں سے ایک بھی مسلمان شامل نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 8 لاکھ سے زائد قابض فورسز اور مزدورں کو بھی آنے والے وقتوں میں ڈومیسائل جاری کئے جا سکتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اس بات کا خدشہ ہے کے بھارت کی یہ گھناونا سازش ہے اور وہ مقبوضہ وادی کی ڈیموگرافی تبدیل کرنےکے منصوبےپر کام کر رہا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر کو فلسطین بنانے کی کوشش کر رہا ہے جسکی ہم نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ بھارت کی اس منحوس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے قربانیاں دینا ہی ہمارا مقدر ہے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے لیکن بھارت کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں