Advertisements
218

شہدائے شکاگو کے مقدس لہو نے مزدوروں کی عزت ، عظمت کو جلا بخشی: سردار انور ایڈوکیٹ ۔

دبئی( جے کے نیوز ٹاکس )
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یکم مئی 1886 یومِ مزدور دنیا بھر میں شہدائے شکاگو کے مزدوروں کی یاد میں منا کر ایک طرف انکی عظمت کا اعتراف اور دوسری طرف مزدوروں کے حقوق کے ساتھ تجدیدِعہد کیا جاتا ہے۔

اس دنیا میں سرمایہ داروں اور سامراج کی بادشاہی ظلم جبر زر کی ہوس کی آڑ میں انسانیت کی تذلیل کو چیلنج بھی کیا جاتا ہے۔ 1860 کی دہائی میں اور 1924 میں کشمیر کے مزدوروں نے خون دے کر شخصی آمریت کے ظلم و جبر اور جاگیر کی ہوس کو کھلا چیلنج کیا تھا اور اپنے مقدس لہو سے مزدوروں کی عظمت اور عزت کو جلاء بخشی تھی۔

jklf کے سینیئر رہنما نے کہا کہ آج بھی سامراج اور سرمایہ دار کی ہوس نے پوری دنیا کے مزدوروں غریب انسانوں کو اپنی جہالت دہشت گردی کی آگ میں دھکیلا ہوا ہے۔ پہلے اسلحہ تیار کیا جاتا تھا جنگیں لڑنے کیلیے اور اب سرمایا دار اور سامراج اپنا اسلحہ بیچنے کیلیےجنگیں مسلط کر رہیں ہیں اس وقت دنیا میں ایک اندازے کے مطابق دس ارب انسانوں کو خوراک میسر ہے۔ دنیا میں سات ارب انسانوں میں سے پانچ ارب انسان صحتمند خوراک سے محروم ہیں۔ کشمیری قوم بھی 70 سالوں سے ہندوستان اور پاکستان کے حکمرانوں اور قابض افواج کے ظلم جبر بربریت اور اقتدار کی ہوس کا شکار ہیں۔

جبکہ اس بالادست طبقے کی ہوس لاکھوں کشمیریوں کا خون پی کر بھی نہیں بجھ رہی۔ ہندوستان اور پاکستان کی افواج اور سرمایہ دار اس آڑ میں بین الاقوامی سامراج کا اصل ڈیلر اور ایجنٹ ہونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے نا صرف اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے بلکہ پورے جنوبی ایشیاء کے انسانوں کی معاشی سیاسی اور فکری آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دنیا بھر کی مظلوم اقوام اور انسانوں کی آزادی کی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی وجہ سے نہ صرف کشمیری قوم بلکہ ظلم و جبر کا شکار ہے بلکہ ہندوستان اور پاکستان کے کروڑوں انسان بھی غربت افلاس جہالت اور دہشتگردی کا شکار ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کی قابض افواج کے کشمیر پر قبضے کی ہوس دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ دنیا بھر کے مزدور کسان طلبہ صحافی شاعر ادیب دانشور مل کر انسانیت کی بقاء کی جنگ لڑیں ۔

دنیا میں دو ہی طبقے اور قومیں ہیں ۔ ایک انسان دوست دوسرے انسان دشمن جموں کشمیر لبرشن فرنٹ دنیا میں انسان دوست قوم اور طبقہ کی نمائندہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں