Advertisements
تحریک انصاف آذاد کشمیر کے رہنما سردار ندیم آذاد کی کینیڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر 424

تحریک انصاف آذاد کشمیر کے رہنما سردار ندیم آذاد کی کینیڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر

 حلقہ تین پونچھ کے اہم رہنما سردار ندیم آزاد کی کینڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر
پناہ گزین ندیم آزاد نے درخواست UKPNP کے پلیٹ فارم سے جمع کروائی

ندیم آزاد گالڈ بلیڈر کے عاضے  مبتلا اور  ٹورانٹو کے سرکاری ہسپتال میں  زیر علاج تھے جبکہ اخبارات میں من گھڑت خبریں شائع ہوتی رہیں۔

ٹورانٹو ( کینیڈا ) :
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا اور چند اخبارات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق اور پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ رہنما سردار ندیم آزاد کی امریکا کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبریں شائع کی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں بیماری کے باعث ان کا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے

باوثوق ذرائع کے مطابق سردار ندیم آذاد  نے کلگیری (کینیڈا) میں متحدہ پیپلز نیشنل پارٹی کے نام پر سیاسی پناہ کی درخواست دائر کر دی ہے  جس کے بعد وہ ٹورنٹو منتقل ہو گئے اور ٹورنٹو کے ہی ایک سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں یاد رہے کہ کینیڈا میں پرائیویٹ علاج کے لئے کوئی ہسپتال نہیں ہے بلکہ وہاں یونیورسل صحت کا نظام قائم ہے اور سیاسی پناہ کے درخواست گزار بھی ٹیکس دہندگان کے ٹیکس پر چلنے والی صحت کی سہولتوں سے ہی استفادہ کرتے ہیں

سردار ندیم آزاد جن کی ریفیوجی/سیاسی پناہ کی درخواست پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوے اپنا علاج کروا رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر اور مختلف ممالک میں موجود تحریک انصاف کے لوگ حقائق کو چھپا رہے ہیں اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سردار ندیم آزاد امریکا میں اپنے ذاتی خرچے پر علاج کروا رہے ہیں

ندیم آذاد  کی سیاسی پناہ جو متحدہ پیپلز نیشنل پارٹی کے نام پر حاصل کرنے کی درخواست دی گئی ہے جس کے متعلق پارٹی کی نارتھ امریکا کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے کو بھی چھپایا جا رہا ہے

متحدہ پیپلز نیشنل پیپلز پارٹیUKPNP  جس پر مبینہ طور پر ماضی میں بھی یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ آزاد کشمیر کی الحاق پاکستان کی حامی جماعتوں کے کارکنوں ، رہنماؤں اور سرکاری ملازمین کو جھلی کاغذات کے زریعے سیاسی پناہ کی سہولت فراہم کرتے ہیں جو آزاد کشمیر میں قوم پرست اور آزادی پسند کارکنوں کے ساتھ بدترین بد دیانتی ہے

ماضی قریب میں پاکستان پیپلز پارٹی آذاد کشمیر کے دو انتہائی اہم رہنما سابق صدر آذاد کشمیر سردار یعقوب خا ن کے پولیٹیکل سیکریٹری  عمران ظریف اور علی سوجل سے  تعلق رکھنے والے سابق صدر کے پریس سیکریٹری  بشارت محبوب بھی اس وقت سیاسی پناہ پر کینیڈا میں مقیم ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں