Advertisements
211

پاڑہ چنار ضلع قرم کے نوجوانوں کو کسی صورت بھی تنہانہیں چھوڑا جائے گا:صابر علی حیدر۔

حبیب آباد  (جے کے نیوز ٹاکس )
پاڑہ چنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پاکستان انقلابی پارٹی کے رہنما مُجاہد حسین طوُری، آغائے مزمل حسین ، شبیر ساجدی ، شفیق حسین مطہری ، سید نقی شاہ ، حشمت حسین اور دیگر رہنماؤں کے اوپر مقدمہ درج کر دیا گیا جس کی پرزور مزمت کرتے ہیں ضلع کرم کے علاقہ شورکی میں مسجد اور امام بارگاہ کو دھماکے سے اڑانے کا واقعہ ناقابل برداشت ہے اور اس حوالے سے نہ صرف ضلع کرم بلکہ ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
صابر علی حیدر کا کہنا تھا کہ سول انتظامیہ ، پولیس اور حکومت کی ناکام پالیسی کی وجہ سے اس قسم کے واقعات ہورہے ہیں اور ملک بھر میں ایک سازش کے تحت مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں کرونا سے ڈرایا جارہا ہے جبکہ بالش خیل کے علاقے میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے علاقہ غیر قبائل کی جانب سے شاملاتی زمینوں پر غیر قانونی آبادکاری کا عمل جاری ہے۔ رہنماؤں نے شورکی مسجد و امام بارگاہ بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے فوری سزا دینے اور بالش خیل کی شاملاتی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے.ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے بنائے جاتے ہیں نہ کہ غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے لیئے آج کے نوجوان باشعور ہیں اور وہ کسی بھی قیمت پر غیر آئینی اقدامات پر ّخاموش نہیں رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں