Advertisements
171

دہشت گردی کے ذریعے ضلع کُرم کی شاملات پر قبضہ نامنظور؛ پاکستان انقلابی پارٹی کے رہنماؤں پر سے جھوٹے مقدمات خارج کیئے جائیں : حشمت حیسن، نقی شاہ، شبیر ساجدی و دیگر ۔

(لاہور جے کے نیوز ٹاکس )
پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر علی حیدر نے پاڑہ چِنار ضلع کرم کے علاقہ شورکی میں مسجد اور امام بارگاہ کو دھماکے سے اڑانے کے واقع کو ملکی سلامتی کے خِلاف خطرہ قرار دے دیا۔
صابر علی حیدر کا کہنا تھا کہ مقتدر طبقات نے پاکستان میں ہمیشہ دھمکی، خوف اور جبر کا استعمال کر کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا ہے۔ اِس مرتبہ بھی مقتدر طبقات نے شورکی میں مسجد اور امام بارگاہ کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ یہ قدم محض شاملات کی زمین پر قبضے کے لیئے اُٹھایا گیا اور یہ بھی ملحوظِ خاطر نہ رکھا گیا کہ فرقہ پرستی کی یہ چنگاری پوُرے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
تاہم، پاڑہ چنار کے عوام کو سُرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک سیکولر اور ترقی پسند پاکستان کو بنانے اور بچانے میں انتہائی دانشمندی سے کام لیا اور عین جمہوری طریقے سے پاکستان انقلابی پارٹی نے اپنی انقلابی روایات کو قائم رکھتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کی۔
مگر تشدد کا رجحان رکھنے والے مقتدر طبقات نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستان انقلابی پارٹی کے رہنماؤں مجاہد حسین ظوُری، آقائے مزمل حسین ، شبیر ساجدی ، شفیق حسین مطہری ، سید نقی شاہ ، حشمت حسین اور دیگر رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات قائم کر دیئے۔ حکمرانوں نے اب تک نہ صرف رہنماؤں پر درج جھوٹے مقدمات کی ایف آئی آر کا کاپی بھی مہیاء نہیں کی بلکہ علاقے کا ملک کے دیگر حِصوں سے انٹرنیٹ کا رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے۔
حکمرانوں کو لگتا ہے کہ پاڑہ چنار کے عوام کو محصور کر دینے سے ان کی آواز محدود ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہرگز ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان انقلابی پارٹی ملک کی واحد انقلابی سیاسی جماعت ہے جو ملک کے چپے چپے میں پھیلی ہے۔
یہ مقدمات جھوٹے ہیں اور بدنیّتی پر مشتمل ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور مجاہد حسین ظوُری، آقائے مزمل حسین ، شبیر ساجدی ، شفیق حسین مطہری ، سید نقی شاہ ، حشمت حسین اور دیگر رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات خود ہی ختم کر دیں کیونکہ تمام جھوٹے مقدمات میں مدعی خود ریاست ہے وگرنہ عدالت کے دروازے تو ہم پر کھُلے ہی ہیں اِس کے ساتھ ساتھ ہم جابر حکمرانوں کو کرونا کی آڑ میں فرقہ واریت کو ہوا نہیں دینے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں