Advertisements
95

ڈاکٹرز اور نرسیں بغیر وضو کے بھی نماز ادا کر سکتے ہیں ۔

سعودی عرب (جے کے نیوز ٹاکس )

دنیا بھر میں کرونا کی مہلک وبا سے لاکھوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسیں ، اور میڈیکل سٹاف شامل ہے جبکہ ڈاکٹرز سمیت  سٹاف کو کرونا کے مریضوں کے علاج کے دوران بھرپور احتیاط بھی کی جا رہی ہے اس کے باوجود اس موذی وائرس نے ہزاروں ڈاکٹرز کی زندگیاں نگل لی ہیں ۔

سعودی فتوی کمیٹی کی جانب سے تازہ ترین فتوی دیا گیا کے ڈاکٹرز کرونا کے باعث ہنگامی صورت حال میں بغیر وضو کے بھی نماز ادا کر سکتے ہیں ۔

سعودی فتوی کمیٹی کے مفتی شیخ عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر فتوی دیا گیا کیونکہ کرونا کے باعث ڈاکٹرز کو خصوصی لباس اتارنے سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اسلئے وہ بغیر وضو کے نماز ادا کر سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں