Advertisements
402

حکومت محلہ ہل کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے فوری مسائل حل کرے : نوید اصغر۔

حکومت وعدوں سے انخراف کر چکی اہل محلہ کے ساتھ کھڑے ہیں
راولاکوٹ(جے کے نیوز ٹاکس )

حکومت آزاد کشمیر علی سوجل کے پسماندہ محلے کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ترک کرے اہل محلہ کے ساتھ تین عشروں سے فراڈ کیا جا رہا ہے حاجی یعقوب خان کا پندرہ سالہ اقتدار اہل محلہ کے مسائل حل نہیں کر سکا لوگوں نے مسلم لیگ ن کو اس امید سے ووٹ دئیے کے مسائل حل ہونگے لیکن نون لیگ بھی حاجی یعقوب کی روش پہ چل رہی ہے محلہ ہل کی روڈ آج تک تعمیر نہ ہونا حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اہل محلہ احتجاجاً الیکشن بائیکاٹ کر رہے ہیں 300 ووٹر کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی ہائیر سکینڈری علی سوجل ٹو ہل اور بائی نے ڈب روڑ فوری تعمیر کی جائے ہل کے واحد پرائمری سکول عدم تعمیر کے باعث بچے قبروستان میں تعلیم حاصل کرنے پی مجبور ہیں ٹرانسفارمر اور واٹر لائن نہیں اہل محلہ کے جائز مطالبات ہیں اگر پورے نہیں ہوتے اہل محلہ کے ہر فیصلے کے ساتھ ہونگے ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن N کے رہنما نوید اصغر نے کیا ان کا مزید کہنا تھا گزشتہ الیکشن میں MSF نے بھرپور مہم کی لوگوں کو اعتماد میں لیا اہل محلہ کے تمام ووٹ حکمران جماعت کو دئیے گئے چار سال گزرنے کے باوجود حکومت حکومت وعدے پورے نہ کر سکی اہل محلہ احتجاجا الیکشن بائیکاٹ کی طرف جا رہے ہیں ہم تمام مطالبات کو درست سمجھتے ہوئے اہل محلہ کے ساتھ کھڑے ہیں مسائل حل نہ ہوئے کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دئیے جائیں گے نہ ہی کسی طرح کی مصلحت کی جائے گی حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور اہل محلہ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے فوری عملی کام کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں