Advertisements
60

کرنل کی بیوی کی دھمکیوں کا مردانہ مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکار کے چرچے قانون کا سر بلند رکھنے پر زبردست خراج تحسین ۔

اسلام آباد ( جے کے نیوز ٹاکس)

کچھ روز قبل کرنل کی بیوی کو روکنے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کی جرات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کے ہمیں ایسے باجرات اہلکار پر فخر ہے جہنوں نے ثابت کیا کے قانون سے طاقتور کوئی نہیں نہ ہی قانون کسی طاقت کے آگے جک سکتا ہے ۔

صارفین نے پولیس اہلکار کی تعریفوں کے پل باند دیے اور کرنل کی بیوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہنا تھا کے کرنل کی بیوی کی بد اخلاقی اور گالم گلوچ ہمارے معاشرے میں کسی صورت قابل قبول نہیں ۔

صارفین نے چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے کی اپیل کردی کے اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور ایسے دیانت دار پولیس اہلکار کی حوصلہ افزائی کی جائے جہنوں نے قانون کا سر بلند کیا پوری پاکستانی قوم پولیس اہلکار کے اس جرات مندانہ اقدام کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں