Advertisements
327

مہاتیر محمد کو بیٹے سمیت پارٹی سے نکال دیا گیا ۔

کوالالمپور نیوز ڈسک ۔

پارٹی قانون کی خلاف ورزی پر رکنیت معطل، مہاتیر محمد نے فیصلہ مسترد کر دیا ۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اپنے بیٹے سمیت پارٹی ” برساتو ” سے نکال دیا گیا یہ فیصلہ مہاتیر محمد نے مسترد کر دیا مہاتیر محمد کو پارلیمانی سیشن کے دوران حکومت کی حمایت نہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا ۔

پارٹی بیان میں کہا گیا کے مہاتیر محمد کو بیٹے سمیت پارٹی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت معطل کی گئی مہاتیر محمد پارٹی چیرمین ہونے کے باوجود 18 مئی کو اپوزیشن بینچ پر بیٹھے ۔

ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے مہاتیر محمد کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا مہاتیر محمد نے اپنی اور بیٹے کی رکنیت معطلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فیصلے کو مسترد کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں