Advertisements
مقبوضہ کشمیر: کورونا کے باعث مزید 2  افرادجاں بحق، تعداد33ہوگئی۔ 112

مقبوضہ کشمیر: کورونا کے باعث مزید 2  افرادجاں بحق، تعداد33ہوگئی۔

سرینگر جے کے نیوز ٹاکس۔
 مقبوضہ کشمیر میں مہلک کورونا کی وبا کے باعث دو اورکشمیری وفات پاگئے جس سے مقبوضہ علاقے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر33ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ان میں ضلع بارہمولہ کے علاقے خانپورہ سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون بھی شامل ہے جن کا گزشتہ روز انتقال ہو گیاتھا اور انکی وفات کے بعد ملنے والی کورونا وائرس کی ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔
مہلک وائرس سے سرینگر کے ایس ایم ایچ ہسپتال میں کپواڑہ کے علاقے لولاب کا رہائشی 27سالہ نوجوان بھی وفات پاگیا ہے ۔ نوجوان کی بھی رپورٹ اس کی وفات کے ایک دن بعد مثبت آئی ہے ۔
اعدادوشمار کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں وائرس کی وجہ سے جاںبحق ہونیوالے افراد کی تعداد 33ہوگئی ہے جبکہ جموں ڈویژن میں چار افراد اس وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہے۔ابھی تک ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی وجہ جاںبحق ہوئے ہیں۔
 مقبوضہ علاقے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار678ہے جن میں سے 1ہزار999وادی کشمیر ،602جموں جبکہ 77لداخ خطے  میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں