Advertisements
مقبوضہ  کشمیرکورونا کے 117 نئے کیسز، کل تعداد 2718  ہو گئی ، 17 حاملہ خواتین کورونا سے متاثر۔ 107

مقبوضہ  کشمیرکورونا کے 117 نئے کیسز، کل تعداد 2718  ہو گئی ، 17 حاملہ خواتین کورونا سے متاثر۔

سری نگر(جے کے نیوز ٹاکس )
مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 117 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔
علاقے میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2718 ہو گئی ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ نئے آنے والے کیسز میں سے 77 کا تعلق وادی کشمیر سے ہیں جبکہ صوبہ جموں میں 40 پازیٹو کیسز پائے گئے۔ ان میں 17 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔
نوڈل افسر کووڈ-19 ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ جی ایم سی سرینگر میں کورونا کے 40 مثبت کیسز پائے گئے جن میں 17 حاملہ خواتین شامل ہیں، جبکہ سی ڈی ہسپتال میں ایک ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکر کا ٹیسٹ بھی پازٹیو آیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بیرونی ریاستوں سے آئے ہوئے افراد ان حاملہ خواتین کے رابطے میں آئے تھے جس کی وجہ سے مذکورہ خواتین اس وبا کی شکار ہوئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز 117 کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں، جبکہ دو افراد کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق بارہمولہ سے ہے جبکہ دوسرا کپواڑہ کا رہنے والا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک 80 سالہ خاتون کی پیر کے روز موت واقع ہونے کے بعد منگل کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔وہیں کپواڑہ کے وارنو لولاب سے تعلق رکھنے والے ایک 29 سالہ نوجوان جس کی موت شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں یہاں پیر کو واقع ہوئی تھی، کا ٹیسٹ منگل کے روز مثبت آیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق متوفی نوجوان جموں وکشمیر میں اب تک کورونا میں مبتلا ہوکر مرنے والوں میں سب سے کم عمر ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 117 کورونا وائرس کے 117 کیسز آئے اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2718 ہو گئی ہے، جن میں سے 2076 وادی کشمیر کے ہیں جبکہ 642 کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔ یونین ٹریٹری میں 1732 ایکٹوہیں جبکہ 953 متاثرین صحت یاب ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں