Advertisements
تھوراڑ اور باغ میں پولیس گردی اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں : سردار انور ایڈوکیٹ ۔ 275

تھوراڑ اور باغ میں پولیس گردی اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں : سردار انور ایڈوکیٹ ۔

(دبئی جے کے نیوز ٹاکس  )

جموں کشمیر لبرشن فرنٹ کے سنیر راہنما سردار انور ایڈوکیٹ نے تھوراڑ اور باغ میں پولیس کی غنڈہ گردی اوآزادی پسند راہنماوں کی گرفتاری اور جھوٹی ایف آئی آر کی شیدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا کہ نام نہاد ریاست کے سہولت کار عوام کو بنیادی حقوق دینے میں ناکام ھو چکے ھیں اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے مزاحمت کار راہنماوں کے خلاف گرفتاریاں اور جھوٹی ایف آئی  آرز بذدلانہ اور بھونڈا اقدام ہے ۔

ریاست کو کرپٹ پولیس مافیا کی غنڈہ گردی کے ذریعے کنٹرول کرنا اورشہریوں کی تذلیل کروانے سے حکومتی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے  حکومت فوری طورپر باغ کے مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے ڈی سی اور تھوراڑ کے کرپٹ ایس ڈی ایم..اور بھتہ خور ایس ایچ او کو معطل کر کے انکوائری کرے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی.ہم تھوراڑ میں
کرپٹ پولیس مافیا کے خلاف جاری دھرنے کے شرکاہ کو سلام پیش کرتے ھیں اور اس جدو جہد میں ان کے ساتھ ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کے جھوٹی ایف اہی آرز ختم کر کے باغ اور تھوراڑ گرفتار رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں