Advertisements
مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں آپریشن میں 5نوجوان شہید۔ 289

مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں آپریشن میں 5نوجوان شہید۔

سرینگر ( جے کے نیوز ٹاکس )

جنوبی کشمیر کے ضلع  شوپیاں میں بدھ کوعلی الصبح آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں5کشمیری عسکریت پسند شہید ہوگئے جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شوپیاں ضلع کے سگو ہندماہہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد آرمی کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقہ کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی۔سکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم جب ایک مخصوص مقام کے قریب پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں 4 نوجوان شہید ہو گئے۔
مشترکہ آپریشن جموں و کشمیر پولیس کی انٹلیجنس کی بنیاد پر صبح 01:45 بجے شروع کیا گیا تھا۔ صبح 05:30 بجے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں گولیوں کا شدید تبادلہ جاری تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شوپیان میں یہ اس ہفتے ہونے والا تیسرا تصادم ہے۔ گزشتہ دو آپریشنز میں9 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا ہے۔اس طرح ابھی تک ایک ہفتے میں اسی ضلع میں 14عسکریت پسند شہید ہو چکے ہیں۔
احتیاطی اقدام کے طور پر ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔
انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ آپریشن میں 5عسکریت پسند شہید ہوئے ہیں۔ تاہم ، انھوں نے یہ بھی کہا ان کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں