Advertisements
عیدالاضحی کب ہوگی ؟ فواد چوہدری نے بتا دیا ۔ 163

عیدالاضحی کب ہوگی ؟ فواد چوہدری نے بتا دیا ۔

اسلام آباد: جے کے نیوز ٹاکس ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عید الضحیٰ 31 جولائی 2020 کو ہوگی، 21 جولائی کو چاند کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عیدالاضحی کی تاریخ سے متعلق اپنی  ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی  کے کیلنڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31جولائ 2020بروز جمعہ ہو گی، 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند کی لوکیشن کیلئے لوگ "رویت ” ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
خیال رہے   کہ  فواد چوہدر ی نے اس سے قبل بھی چھوٹی عید کا اعلان کیا تھا جس پر رویت حلال کمیٹی اور تمام علما نے فودا چوہدری  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی جسمیں صارفین نے فواد چوہدری کے اعلان کی بھرپور  حمایت کی تھی کےسائنس کے اس عہد میں دوربین سے چاند دیکھنے کا کون سا دور ہے  اور تمام تر تنقید کے باوجود فواد چوہدری کی اعلان کردہ تاریح کے مظابق ہی چھوٹی عید منائی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں