Advertisements
264

لاپتہ پی ایچ ڈی سکالرکے اہلخانہ کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ، ہلال کی رہائی کا مطالبہ۔

سرینگر  (جےکے نیوز ٹاکس )
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے لاپتہ بمنہ سرینگر کے رہائشی ہلال احمد کے اہلخانہ نے ان کی غیر قانونی حراست سے رہائی کے مطالبے کے لئے سرینگر میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات  کے مطابق پی ایچ ڈی سکالر ہلال احمد اس وقت لاپتہ ہوگئے جب وہ سرینگر سے ضلع گاندربل کے علاقے گنگ بل جارہے تھے۔
مظاہرے میں شریک ایک خاتون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ ہلال احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔اہلخانہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر”ہلال کو قید سے رہا کرو“ ،”بے گناہوں کو رہا کرو“ اور”ہلال کی پراسرار گمشدگی“ جیسے نعرے درج تھے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہلال 14 جون کو ضلع گاندربل میں واقع نارنگ گنگ بل جھیل پر سیر کرنے گیا تھا۔ تب سے وہ اس کے بارے میں نہیں جانتے ہیںکہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کوےقین ہے کہ ہلال احمد کے لاپتہ ہونے میں بھارتی فوج ملوث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں