Advertisements
182

آزاد جموں و کشمیر عدالت العالیہ نے آزاد جموں و کشمیر کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو کرونا وباء کے دوران طلباء وطلبات سے فیس لینے سے روک دیا۔

مظفرآبا (جے کے نیوز ٹاکس )

اس سے قبل پچھلے سال رٹ دائر کر کے میرپور میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کو فیس لینے سے روکا گیا تھا جو اس سال بھی برقرار رہا اور آج آزادکشمیر بھر کے پرائیویٹ سکولوں کو طلباء سے فیس وصو ل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

مقدمہ کی پیروی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جوائنٹ سیکرٹری راحت فاروق راجہ ایڈووکیٹ نے کی۔

جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مارچ سے اب تک سکولز بند ہیں بچوں کو پورا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

جبکہ وباء کے دوران پریشان حال والدین دوہرا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔ ایک طرف بچوں کا تعلیمی ہرج اور دوسری طر ف ہر ماہ سکولوں کی فیس جو سکولز پہلے وصول کر چکے ہیں۔

انھیں حکم دیا جائے کہ وہ تعلیمی سلسلہ بحال ہونے کے بعد فیس آئندہ ایڈجسٹ کریں، جس پر ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں