Advertisements
160

سفر ‛ صحت اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ 4 نکاتی ایجنڈے سے دستبردار نہیں ہوں گے : کہوکوٹ رائٹس آرگنائزیشن ۔

مجموعی محرومیوں کے مکمل خاتمے اور عوامی مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی‛ عوام کو درپیش مسائل کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتا یا مصلحت ممکن نہیں کہوکوٹ رائٹس آرگنائزیشن۔
راولاکوٹ (جے کے نیوز ٹاکس  )

کہوکوٹ رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کہوکوٹ اور جبوتہ کے جملہ مسائل کو لیکر دی جانے والی ڈیڈلائن کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر پونچھ مرزا ارشد صاحب ایس ڈی ایم پونچھ عثمان ممتاز بٹ اور جملہ محکمہ جات کے آفیسرز سے طویل مزاکرات ‛ کہوکوٹ رائٹس آرگنائزیشن کی مزاکراتی کمیٹی نے جبوتہ میں عوام کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کے حکمرانوں کی نااہلی اور بدیانتی کے باعث مسائل حل نہ ہو سکے جبوتہ اور بلخصوص کہوکوٹ وارڈ کی پسماندگی کے ذمہ دار موجودہ نون لیگ کی حکومت اور سابق صدر حاجی یعقوب ہیں ‛ صحت تعلیم اور سفر جیسی بنیادی ضرورتوں سے آج بھی محروم ہیں ‛ جبوتہ میں مجموعی انسانی محرومیاں حاجی صاحب کے تیس سالہ اقتدار اور نون لیگ کی موجودہ حکومت کیلیے سوالیہ نشان ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ مرزا ارشد صاحب نے ہمراہ محکمہ جات کہوکوٹ رائٹس آرگنائزیشن کو مجموعی مسائل کے حل بارے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کے فوری نوعیت کے عوامی مسائل کے حل کیلیے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ‛ ہائی سکول کہوکوٹ کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے دسمبر سے پہلے سکول کی تعمیر مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔ گزشتہ 40 سال سے موجود مسائل کو لیکر کہوکوٹ رائٹس آرگنائزیشن کے ذمہ داران نے کہا کے ہر طرح کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

حکومت اور محکمہ جات نے بارہا دھوکہ دہی اور زبانی جمع خرچ سے کام لیا جس کے باعث خالی اعلانات اور وعدوں پر بھروسہ نہیں رہا ۔ آمدہ جمعہ کو ختمی لائے عمل دیں گے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں