Advertisements
برہان وانی شہداءکے قافلے کے ایک عظیم سپاہی ہیں: سید علی گیلانی 348

برہان وانی شہداءکے قافلے کے ایک عظیم سپاہی ہیں: سید علی گیلانی

سرینگر.
مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ برہان وانی شہدائے کشمیر کے قافلے کے ایک عظیم سپاہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شہداءکے قافلے کی منزل کشمیر کے محکوم عوام کی حمایت اور مدد کے ذریعہ اللہ کی خوشنودی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برہان جیسے کشمیر کے بہادر نوجوان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
سید علی گیلانی نے کہا کہ برہان تاریخ کا تسلسل تھا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک محفوظ وطن عطا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 8جولائی2016کو کوکرناگ کے علاقے بام دورہ میں اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ماروائے عدالت شہید کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں