Advertisements
مقبوضہ کشمیر میں 150 سالوں میں پہلی بارسالانہ امرناتھ یاترا منسوخ۔ 327

مقبوضہ کشمیر میں 150 سالوں میں پہلی بارسالانہ امرناتھ یاترا منسوخ۔

سرینگر  ۔

مقبوضہ کشمیر میں 150 سالوں میں پہلی بار ہندوﺅں کی سالانہ امرناتھ یاتراکورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاترا منسوخ کرنے کا اعلان امرناتھ شرائن بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔

اس سے قبل قابض حکام نے کہا تھا کہ یاترا 21 جولائی سے شروع ہوگی اور 3 اگست تک جاری رہے گی۔

یاترا کو محدود پیمانے پر شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا جس میں یومیہ صرف 500 یاتریوں کو جانے کی اجازت تھی تاہم بعد میں اس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں